0

رشوت کا مطالبہ، نہ دینے پر نوکری کی آرڈر منسوخ، نوجوان کااحتجاجی مظاہرہ

جمرود(مانندنیوز ڈیسک)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والا حارث نامی نوجوان نے جمرود پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن خیبر کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکول امیرخان کلے لنڈیکوتل میں کلاس فورکی دوپوسٹیں شائع ہوئی تھیں جن پر ایک کلاس فور پوسٹ پر میرا حق تھاچونکہ ہم چار خاندانوں پر مشتمل ہیں جس میں تین میرے چچا اور ایک میرا خاندان ہے ہماری ہر قسم کی تقسیم چار حصوں پر ہوتی ہیں گزشتہ وقت میں تین سرکاری نوکریاں ان کے حصے میں آئی تھی جبکہ حال ہی میں دو مزید سرکاری نوکریاں شائع ہوئی جس میں ایک پر میرا حق ہے اور ایک پرہمارے بڑے چچا کو مشرانے میں دینے پر فیصلہ ہوا تھا اس کا حق ہے لیکن ہمارے ایک چچا نے مشرانے میں دی گئی نوکری پر اعتراض کیا اور بعد میں اس کے ساتھ جس پر میرا حق تھا اس پر بھی اعتراض اٹھایااور محکمہ ایجوکیشن خیبر میں درخواست جمع کرکے میری نوکری کوبھی متنازعہ کیا۔محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر نے اس حوالے سے پہلی انکوائری ٹیم نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا جبکہ مخالف چچا نے رشوت دے کرپھر اعتراض کرنے کی درخواست منظورکرائی اور دوسری انکوائری ٹیم کو رشوت دے کر رپورٹ میں میری نوکری کوبھی متازعہ قراردیا۔جس پر ہم نے محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبر آفسرنثارمہمند کے پاس گئے لیکن انہوں نے ایک لاکھ رپوں کی ڈیمانڈ کی اور دو دن میں ادائیگی کی مہلت دی لیکن ہم نے ان کی مطلوبہ مدت میں ڈیمانڈ پوری نہیں کی جس پر محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبر آفیسر نے میری نوکری کو بھی متازعہ قراردے کر دونوں نوکریوں کو منسوخ کرنے کے آرڈرجاری کئے۔ ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبر کی طرف سے جاری نوکریوں کو متازعہ قراردینے کے جاری احکامات کو منسوخ کرکے دوبارہ انکوائری کی جائے اور انصاف دلائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں