0

مفتی سردار علی حقانی پر دیہہ مانکئ میں قاتلانہ حملہ ،ملزم گرفتار

صوابی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ لاہور پولیس کی فوری کاروائی، مفتی سردار علی حقانی پر دیہہ مانکئ میں قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار, آلہ ضرر برآمد*تفصیلات کے مطابق دیہہ مانکی علاقہ تھانہ لاہور میں مفتی سردار علی حقانی پر قاتلہ حملہ کیا گیا، واقعہ پر ڈی پی او صوابی نے فوری نوٹس لیکر مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا. جس پر ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور جواد خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع  پہنچ کر ملزم موسی ولد لیاقت ساکن مانکئ کو گرفتار کر لیا، جس سے آلہ ضرر بھی برآمد کیا گیا ہے.مفتی سردار علی حقانی کو فوری طور پر بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا جا رہا ہے. ممتاز عالم دین شعلہ بیان مفتی سردار علی حقانی پر قاتلانہ حملہ۔ مانکی میں مدرسہ میں  موسی ولد لیاقت علی نے تیز دار چاقو سے حملہ کردیا۔ حملے میں مفتی سردار علی حقانی زخمی ۔ مفتی صاحب کو زخمی حالت میں شاہ منصور ہسپتال صوابی منتقل کردیا۔ مفتی حقانی کی حالت خطرے سے باھر۔ حملہ آور موسی ولد لیاقت سکنہ مانکی کو لوگوں نے پکڑا کر الہ ضررر سمیت پولیس کے حولہ کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں