0

ہنگو پولیس کابڑی کاروائی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی پی خیبرپختونخواہ ڈاکٹرمعظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات پرڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) کی نگرانی میں منشیات بالخصوص مہلک نشہ آئس کے تدارک اور بڑے منشیات کے سمگلروں کی گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی نارکاٹیکس ایریڈیکشین(NET)  ٹیم کے انچارج ڈی ایس پی شفیق خان کی قیادت میں نیٹ ٹیم میں شامل ایس آئی احمد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے علاقے خرشہ بانڈہ کے قریب سماری روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ہنگوبازار  کی جانب سے آنے  والے رکشہ کوتلاشی کی غرض سے روک لیاگیا۔تلاشی کے دوران رکشہ کے اندرسے بوری میں بند6600گرام چرس برآمد کرکے منشیات سمگلرمحمدلقمان ولدمحمدرحمان سکنہ لختی بانڈہ ہنگو کوگاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران گرفتارملزم سے ایک عددپستول اور15عددکارتوس بھی برآمدکر کے قبضے میں لے لئے۔ملزم کوتھانہ سٹی منتقل کردیا گیاہے جہاں ملزم کیخلاف پولیس کی مدعیت میں  9D CNSA اور15AAکے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں