0

ضلع کرم کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں میں شجر کاری مہم بخیر و خوبی اختتام پذیر

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) ضلع کرم کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں میں شجر کاری مہم بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے چیڑھ اور دیار کے درخت لگائے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایمپلی منٹیشن سپورٹ یونٹ کے فوکل پرسن عابد حسین نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایمپلی منٹیشن سپورٹ یونٹ کی مدد اور یونیسیف کی تکنیکی معاونت سے ضلع کرم کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کی گئی تھی جس میں محکمہ جنگلات کی جانب سے سینکڑوں چیڑھ اور دیار کے درخت فراہم کئے گئے تھے مہم میں سکولوں کے بچوں نے اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آج یہ کام بطریق احسن انجام کو پہنچا انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جہاں ایک طرف علاقے کی شادابی مقصود ہے وہاں بچوں کو درخت کی اہمیت سے بھی روشناس کرانا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں