0

بٹ خیلہ ہسپتال سے موٹرکار چوری

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) نامعلوم کارچور ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ سے موٹر کار لے اُڑیں، ملاکنڈ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ لیوی پوسٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق وقاص خان ولد صدیق الرحمان نے لیوی پوسٹ میں روپرٹ درج کرائی کہ گزشتہ رات وہ بٹ خیلہ ہسپتال میں داخل ایک مریض کی بیمار پرسی کے لیے ایا تھا، انہوں نے اپنا این سی پی کرولہ موٹر کاڑ ہسپتال احاطہ میں کھڑا کردیا، جب واپس آئے تو گاڑی غائب تھی ملاکنڈ لیوی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں