0

پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک کیلئے خطرناک ہیں، فرانسیسی وزیراعظم

پیرس (مانند نیوز ڈیسک) فرانس کی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک کے لیے خطرناک ہیں۔ایک بیان میں وزیر اعظم الزبتھ بورن نے کہا کہ حکمران جماعت فوری طور پر نئے اتحادیوں کو تلاش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہوسکی، پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے کل سے کام شروع کریں گے۔خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں