0

طالبان ملاکنڈ ڈیوژن میں حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت ائے ہیں، مقامی کمانڈر

پشاور( خبرنگار)مقامی طالبان کمانڈر نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے تحت دو طرفہ سیز فائر کیا ہے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہاہ کر رہے ہیں اور معاہدے کے پاسداری کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سوات کے سینئیر صحافی و سابق چیر مین پریس کلب شہزاد عالم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہویے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کا افغانستان میں مزاکرات جاری ہے جس کے تحت انہوں نے پرامن طریقے سے آپنے علاقوں میں واپس جانے کی ہدایت کی ہے اور سیز فائر کا اعلان کیا ہے اس کی ہم پاسداری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہمارے پیچھے آئے ہیں اب ہم نے انکو دعوت دی ہے کہ آئیں اور اپنے بندوں کو کے جائیں کہا کہ پولیس اور آرمی اہلکار ہمارے بھائی ہے انکو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے کیونکہ ہم معاہدے کے تحت پر امن ہیں اورامن معاہدے کے تحت اپنے علاقوں میں ائیں ہے لیکن پولیس والوں نے تین دفعہ ہمارے خلاف کاروائی کی کوشش کی
انکو بغیر کسی شرط کو چھوڑا جا رہا ہے یر غمالی اہلکار زخمی ہے اور خود نہیں جا سکتے ورنہ ہم انہیں خود چھوڑ دیتے اسلیے کوئی آکر لیں انہوں نے کہا کہ یرغمالی اہلکار خیریت سے ہیں؛ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کو جرگہ کے حوالے کردیا گیا جن میں زخمی ڈی ایس پی پیر سعید خان جو سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں