0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کاامدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین بمقام کنج فٹبال گراؤنڈ ایبٹ آباد کا دودہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ایم پی اے مومنہ باسط کے ہمراہ امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین بمقام کنج فٹبال گراؤنڈ ایبٹ آباد کا معائنہ کر رہے ہیں۔ملک بھر میں جاری حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد  کے لیے ضلعی ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کو تعاون سے امدادی کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں حکومت اور شہریوں کی جانب سے موصول ریلیف کی اشیاء جن میں ٹینٹ، بستر، کھانے پینے کا سامان، کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ کو متاثرہ افراد تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  طارق سلام مروت نے ایم پی اے مومنہ باسط کے ہمراہ امدادی کیمپ کا دودہ کیا اور ریلیف کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریلیف کے حوالے سے اقدامات تیز کرتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع خصوصا شمالی علاقہ جات میں ہونے والے نقصانات اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شہریوں کے جذبہ قربانی اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایبٹ آباد کے شہری مل کر ایبٹ آباد سمیت دیگرسیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد یقینی بنائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں