0

فلاحی تنظیم کا سوات بحرین کے دور افتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ

صوابی (مانند نیوزڈیسک) دہ حق آواز کی تعاون سے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سوات بحرین کے دور افتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ۔۔ سیکڑوں مریضوں کا استفادہ۔ دہ حق آواز کی طرف سے مفت ادویات کی فراہمی۔ عوام کا خراج تحسین۔۔ دہ حق آواز صوابی کی بے لوث ٹیم کی تعاون سے مذید کیمپ بھی لگائیں گے۔ بحران ختم ہونے کے بعد دہ حق آوازکے ساتھ عام پسماندہ علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپس لگانے کو بھی تیار ہیں۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چئیرمین ڈاکٹر کامران کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔ تفصیلات کے مطابق دہ حق آواز صوابیKPK کی تعاون سے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے صوبائی چئیرمین ڈاکٹر کامران کی قیادت میں سوات بحرین کے سیلاب متاثرین کے لیے بحرین کے دور افتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں 20سےزائد ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے حصہ لیا۔ کیمپ میں متاثرین و سیلاب زدگان کے لیے دہ حق آواز صوابی نے عوامی عطیات سے مفت دوائیاں بھی فراہم کی تھیں کی اور دہ حق آواز کابینہ ارکان احسان الحق بام خیلوی۔کامران خان۔عمر خان یوسفزئی صوابی وال اور داؤد خان خیل نے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی خدمات میں بھی حصہ لیا۔ فری میڈیکل کیمپ سے سیکڑوں متاثرین نے استفادہ کیا اور ڈاکٹرز کی مفت چیکنگ سے مستفید ہو کر مفت دوائیاں حاصل کیں۔ یادرہے کہ بحرین میں متاثرین کے لیے مختلف سماجی تنظیموں اور مذہبی جماعتوں نے کیمپس قائم کی ہیں لیکن صحت کے حوالے سے کافی خلاء محسوس کیا جا رہا تھا ایک آدھ کیمپ کے علاوہ یہاں کوئی سرگرمی نہیں ہوئی تھی۔ لیکن آج یہاں دہ حق آواز صوابی کی تعاون سے 20سےزائد ڈاکٹرز ایک چھت کے نیچے یہاں کےغریب متاثرین کے لیے مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے تھے۔ جس پر وہاں کے عوام نے بے حد خوشی اور اطمینان کا اظہار کر دیااس موقع پر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چئیرمین ڈاکٹر کامران خان اور دیگر عہدے داروں ڈاکٹر آفاق۔ ڈاکٹر خبیب صافی اور ڈاکٹر وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لیے دہ حق آواز کی بے لوث کاوشیں لائق تحسین ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے دہ حق آواز ہمیں جہاں بلائے گی ہم بلا تاخیر وہاں ان کے شانہ بشانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے روز سے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میدان میں ہیں اور اس حوالے سے آج ہمارا بارھواں دن ہے انہوں نے اس عزمِ کا بھی اعادہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی طبی مشکلات جونہی ختم ہونگی ہم دہ حق آواز صوابی کی تعاون سےKPK اور صوابی کے پسماندہ علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپس لگانےکو تیار ہیں۔ دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی اور عہدیداروں عمر خان یوسفزئی اور کامران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چئیرمین ڈاکٹر کامران خان اور ان کی بے لوث ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ اصل میں اس قوم کے ہیروز ہیں کہ جب ایک طرف ملک کی سیاستدانوں کو کرسی اور اقتدار کی جنگ سے فرصت نہیں تو آپ اپنے پیاروں سے دوربےبس مظلوموں کی مدد کو موجود ہیں۔ انہوں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ دہ حق آواز کا منشور ہی یہ ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کے ذریعے اللہ تعالی کو راضی کیا جائے ہم غریب عوام کی بے لوث خدمت کے لئے آپ کے شانہ بشانہ ہونگے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں