0

ضلع دیر لوئر میں غیر قانونی مائینگ ایکسکیویشن کے خلاف کاروائی جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ

دیر لوئر (مانند نیوز) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ نور زالی خان کو ہدایت کی کہ حیاسیری خوڑ ٹکاٹک میں غیر قانونی مائینگ / ایکسکیویشن  کرنے ولوں کے خلاف کاروائی کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر جاکر حیاسیری خوڑ ٹکاٹک میں غیر قانونی مائینگ / ایکسکویشن پر دو افراد کو گرفتار کیا اور تمام مشنری سرکاری تحویل میں لے لی ہیں۔ ان افراد کے خلاف خیبر پختونخواہ مایننگ اینڈ منرل ایکٹ 2017 امینڈیڈ 2019  کے تحت کاروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی مائیننگ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور خلاف ورزی پر اسی طرح قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شوانہ حلیم نے نائب تحصیلدار  امجد خان یوسفزئی کے ہمراہ سب ڈویژن تیمرگرہ کے مختلف بازاروں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز فروخت کرنے والے ہول سیلز ڈیلرز کے دکانوں / گوداموں کو چیک کیا۔ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے بڑے ذخیرے کو بحق سرکار ضبط کرتے ہوے متعلقہ ڈیلر پر بھاری جرمانے عائد کئے اور ان کو دکانوں / گوداموں کو سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خریدو فروخت پر پابندی عائید لگائی ہیں اور اس کی جگہ ماحول دوست باییو ڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز متعارف کئے ہیں۔ پلاسٹک شاپنگ بیگز کئی سالوں تک مٹی میں رہنے کے باوجود تحلیل نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ بارش کی صورت میں بارش کی پانی ان شاپنگ بیگز میں جمع ہوکر ڈینگی اور ملیریا  لاروا کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے گزارش کی کہ ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز یا کپڑے کے بیگز استعمال کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں