0

حکومت پندرہ ماہ سے بند تنخواہیں فوری ریلیز اور اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں، بیکس اساتذہ کا پریس کانفرنس

جمرود (مانند نیوز)جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ضلع خیبر کے اساتذہ محمد عمر، حاجی گل، عمران،درویش، خانزیب اور عاصم نے دیگر ساتھیوں سمیت کہا ہے کہ گزشتہ 15ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہے لیکن اسکے باوجود آج تک ہم بچوں کی روشن مستقبل کی خاطر انکو پڑھارہے ہیں۔ہمارے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں کل 86کمیونٹی سکولز ہیں جسمیں 86اساتذہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ان سکولوں میں تقربیا چار ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کو مستقل کیا جاچکا ہے اسکے علاوہ دیگر کئی محکموں کے غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جاچکا ہے لیکن ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں 15ماہ سے بند تنخواہیں جلد از جلد ریلیز کی جائے، باقی پراجیکٹس کے طرز پر ہمیں مستقل کیا جائے،بلا جواز ڈیوٹیوں سے برطرف اساتذہ یا فاصلے کی بنیاد پر برطرف اساتذہ کو فوری بحال کیا جائے،تمام بچوں کو تعلیمی کتب اور اساتذہ کو ٹیچنگ لرننگ میٹریل فراہم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں