0

نوشہرہ بھر میں سرکاری آٹے کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر جاری

نوشہرہ (مانند نیوز)نوشہرہ بھر میں   سرکاری آٹے کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر جاری۔محکمہ خوراک ضلع نوشہرہ کے مطابق ہر روز چار ہزار کے قریب آٹے کے بیس کلو گرام کے تھیلے تینوں تحصیلوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔زرائع کے مطابق جہاں تحریک انصاف کے منتخب میئر موجود ہیں وہاں وہ آٹے کی تقسیم خود کرتے ہیں میئر نہ ہونے صورت میں صوبائی اسمبلی کے تحریک انصاف کے ممبر آٹے کی تقسیم کے زمہ دار مقرر کردئے گے ہیں۔زرائع کے مطابق  تحصیل نوشہرہ میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے فرزند اور میئر اسحاق خٹک،تحصیل جہانگیر میں تحصیل انصاف کے میئر کامران رازق  جبکہ تحصیل پبی میں نومنتخب میئر جن کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے غیور خٹک کے بجائے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور مشیر خلیل الرحمن سرکاری آٹے کی تقسیم ان کی مشاورت اور حکم سے کی جاری ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اور ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر آٹے کی سرکاری تقسیم کو سیاسی بنیادوں پر کرنے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو سرکاری نرخ پر آٹے دینے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری آٹے میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی وجہ سے عام غریب عوام سرکاری نرخ پر آٹے سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں