0

تھانہ شیرگڑھ پولیس کی بڑی کاروائی

شیرگڑھ (مانند نیوز)تھانہ شیرگڑھ پولیس کی بڑی کاروائی اندھے قتل کا سراغ لگا کر واردات میں اصل ملزمان مقتول کے 02 بھائیوں سمیت اجرتی قاتل گرفتارایس ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان بیٹنی کا پولیس تھانہ شیرگڑھ میں پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ اجرتی قاتل سے آلہ قتل پستول اور مقتول کے بھائیوں کی جانب  قتل کے عوض ایڈوانس میں لی  55000 روپے بھی برآمد کیاتفصیلات کے مطابق مقتول شفیق قادر ولد نیک قادر ساکن شیر گڑھ کے قتل کی رپورٹ داوٴد قادر ولد نیک قادر ساکن شیرگڑھ جو مقتول کا بھائی ہے کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف تھانہ شیرگڑھ میں درج کی گئی۔اس اندھے قتل کیس کا ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرکے SP انوسٹی گیشن ثنائاللہ خان بیٹنی کی نگرانی میں DSP تحت بھائی آیاز محمود خان، SHO شیرگڑھ نورمحمد خان اور عبدالحکیم خان SI/OII پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی پولیس کی تشکیل کردہ ٹیم کے انتھک محنت، جدید سائنسی آلات اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کی بدولت مقتول کے 02 بھائی اشفاق قادر، ارشد قادر اور اجرتی قاتل سرزمین تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔دونوں بھائیوں اور اجرتی قاتل سرزمین نے دوران پولیس انٹاروگیشن سب راز اگل کر  دونوں بھائیوں نے پولیس کو بتایا کہ انکا بھائی شفیق قادر کو انہوں نے گرفتار اجرتی قاتل سرزمین ولد فاتح محمد ساکن وزیر آباد درگئی کے ذریعے قتل کروایا ہے اور اس قتل کے لئے ان دونوں نے اجرتی قاتل کے ساتھ 650000 روپے پر بات کی تھی جس میں ایڈوانس 55000 روپے اجرتی قاتل نے لی ہے۔اجرتی قاتل کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول اور ایڈوانس میں لی گئی رقم 55000 ہزار روپے بھی برآمد کی گئی ہے۔مقتول کے بھائیوں کے مطابق قتل کی وجہ تنازعہ اراضی ہے جس پر تحصیل تحت بھائی میں مقتول کے ساتھ کیس بھی چل رہا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں