0

اورکزئی ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اورکزئی (مانند نیوز) علاقہ میں ہر قِسم کی منشیات چرس آفیون آئس کوکین وغیرہ کی سمگلِنگ اور استعمال کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلافکریک ڈاؤن کا فیصلہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر قانون کی کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنے کی ہرممکنہ کارروائی عمل میں لانے کی سختی سے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق لوئر کلایہ ہیڈکوارٹرمیں ڈی پی او اورکزئی نذیرخان صاحب کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی نارکوٹکس  محبوب خان کے نگرانی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں لوئر سرکل کے تھانہ ایس ایچ اوز انچارجان چوکیات انچارجان ناکہ بندی پوائنٹس ٹریفک پولیس اہلکاران ہیڈکنسٹبلان و کنسٹبلان نے شرکت کی میٹنگ میں علاقہ سے ہر قِسم کی منشیات چرس آفیون آئس کوکین وغیرہ کی سمگلِنگ اور استعمال کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرامزید تنگ کرکے اُن کو قانون کی کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنے کی ہرممکنہ کارروائی عمل میں لانے کی سختی سے احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی نارکوٹکس محبوب خان نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدِنظر رکھ کر ملک و قوم کی دُشمن عناصر سے نپٹنے اور عوام کی ہر طرح کی حفاظت کیلئے ضلع اورکزئی پولیس کو چاک و چوبند اور ہمہ وقت تیار ہے دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ ہیلمٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے میٹنگ میں ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک اور گاڑیوں کی کالے رنگدار شیشوں کے حوالے سے آگاہی ہدایات جاری کرکے لوئر سرکل کے تھانہ جات محرران نے روزمرہ ہفتہ واراور ماہوار پراگرِس رپورٹ کی بیسڈپرپریزنٹیشن کرائی ڈی ایس پی اچھی کارکردگی کی بناء پر لوئر ضلع اورکزئی پولیس کوسراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں