0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ونٹر کانٹیجنسی پلان کے تحت قائم کنٹرول روم، مشینری کی صورتحال اور ریسکیو پوائنٹس کا دودہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ونٹر کانٹیجنسی پلان کے تحت  قائم کنٹرول روم، مشینری کی صورتحال اور ریسکیو پوائنٹس کا دودہ کیا اور اقدامات کا جائزہ لیا۔گلیات میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے گلیات کے دورے کے دوران گلیات کنٹرول روم، برف کی صفائی کے لیے مشینری کا معائنہ اور ریسکیو ایمرجنسی پوائنٹس کا دودہ کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اشتیاق احمد کی جانب سیڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کو ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور کنٹجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے برف باری کے دوران گلیات کے لوگوں اور گلیات آنے والے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، سٹرکوں کو کھلا رکھنے، نمک کے چھڑکاؤ، چینز کی قیمت مقرر کرنے، پیٹرول و ایندھن کی فراہمی، اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے لیے  فوری اقدامات پر زور دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا, ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر زرک یار خان, ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ڈی اے زائد کاظمی اور ڈسڑکٹ ایمرجنسی افیسرریسکیو عمران خان بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں