0

خیبر پختونخواسٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد مین بازار کوماڈل بنانے کے کام کا آغاذ کر دیا

ایبٹ آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخواسٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد مین بازار کوماڈل بنانے کے کام کا آغاذ کر دیا گیا ہے۔تاجروں کو کام کے حوالہ سے بریفنگ دے دی گئی ہے۔پہلے مرحلہ میں ایبٹ آباد میں 15 بازار کی تزئین وآرائش اور شیروان پارک کی تعمیر کی جائے گی۔منصوبہ میں گریوٹی فلو سکیم،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ،شیروان پارک،سہلڈ پارک،نئے واٹر ٹینک،بازار کی تزئین وآرائش انڈر گراؤنڈ بجلی نظام شامل ہے۔ایبٹ آباد میں مکمل ہونے والے منصوبوں پر 15ارب لاگت آئے گی،اس سلسلہ میں (KPCIP) منصوبہ کے ریذیڈنٹ انجنیئر محمد شعیب نے مین بازار میں کئے جانے والے کام پر واسا افسران اور  تاجر رہنماؤں کو  بریفنگ میں بتایا۔اس موقع پر چیئرمین واسا میجر ر ذوالفقار احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر ریحان یوسف،ممبر بورڈ آف گورنر خالد خان سدوذئی،کنڑیکٹر طاہر حسین اور آل ٹریڈرذ فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز،جنرل سیکرٹری سجاد خان،سرپرست اعلی ندیم احمد مغل،کینٹ سٹی تاجر اتحاد کے صدر حاجی ممتاز خان،جنرل سیکرٹری حاجی شاہد اشرف اعوان،صدر بازار کے صدر فائق غنی،مین بازار کے صدر شیخ آفتاب افضل،موتی بازار کے فخر عالم،مسجد بازار کے حاجی کالا خان،حکیم شیخ فرقان خالد کے علاوہ دیگر بازار کے صدور بھی شریک تھے۔خیبر پختون خوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجنیئر محمد شعیب نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں پراجیکٹ  کے تحت 15ارب کی لاگت سے منصوبے مکمل ہوں گے۔جن میں ابتدائی طور پر 7سو کنال پر محیط شیروان پارک اور بازار کی تزئین وآرائش کی جائے گی۔ ایبٹ آباد میں شامل  پانچ منصوبوں میں دو پر کام شروع کیا گیا ہے،جس میں شیروان پارک،15بازار کی گلیاں شامل ہیں۔بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے 5سو 85ٹو فیس اور 109 تھری فیس بجلی کے میٹر بھی لگائیں جائیں گے۔بازار میں دکانات کے شٹرز گلیوں میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔اور دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ کی جائے گی۔جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی۔منصوبہ کے مطابق پانچ منصوبوں میں ایبٹ آباد شہر میں پانی کی کمی دور کرنے کے پھلکوٹ،جندر باڑی سے واٹر سپلائی سکیم اور نئے 16واٹر ٹینک کی تعمیر اور شہر کے کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ اور سہلڈ پارک،شیروان پارک کی تعمیر ہو گی۔اجلاس میں تاجر رہنماؤں نے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر متعلقہ زمہ داران نے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دی۔تاجر رہنماؤں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں