0

ضلعی انتظامیہ نے تحصیل دروش لوئر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال (مانند نیوز)صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق  کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل دروش علاقہ عشریت میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول عشریت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، ایس ڈی ایف او دروش ساؤتھ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر دروش، ایس ایچ او تھانہ عشریت و لائن ڈیپارٹمنٹس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد شرکاء کی طرف سے اظہار خیال کیا گیا۔  شرکاء کی جانب سے جنگل رائلٹی، گندم گودام و سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی، این ایچ اے سے منسلک مسائل، یوٹیلیٹی سٹور کی فعالی، بنیادی صحت مرکز عشریت کی بلڈنگ سے منسلک مسائل و تعلیمی شعبے سے منسلک مسائل زیرِ بحث آئے،سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کے حوالے سے علاقہ  عشریت میں فوری طور پر سرکاری آٹا سیل پوائنٹ مقرر کرنے کی پیش کش کی گئی، بجلی کی فراہمی، یوٹیلیٹی سٹور کی فعالی، خواتین اساتذہ کی فراہمی و دیگر مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو بذریعہ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر ہدایات جاری کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا – این ایچ اے سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں اور اس کے نتائج سے باخبر رہنے کے لئے نمائندہ تجویز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ رائلٹی کے کثیر الجہتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور مختلف النوع درخواستوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے گی۔ کچہری کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں