0

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا صحت مراکز کا اچانک دورہ

بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسودکی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نے  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر اللہ کے ہمراہ کاسہولیات کی فراہمی کے معائنے کیلیے صحت مراکز کا اچانک دورہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا اچانک نائٹ کے ٹائم دورہ کیا، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ،وارڈز، انتظارگاہوں، پینے کے صاف پانی کی سہولیات، اور واش رومز کا معائنہ اور مریضوں سیملاقات اور ان کے احوال دریافت کیے۔ انچارج صاحبان  کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورفرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے عملہ و افسران کی نشاندہی پرقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نے  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر اللہ کے ہمراہ نے رات کی وقت تحصیل بٹگرام میں فارسٹ کے ہمراہ لنک روڈ پے پٹرول ان کی اور فارسٹ چیک پوسٹ کس پل کا اچانک دورہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان/ نے چیک پوسٹ پر موجود ریکارڈ چیک کیا اور اپنی موجودگی میں کی گاڑیوں کی چیکنگ بھی فارسٹ اسٹاف سے کروائی گئی اور اسٹاف کو ایکٹو رہنے کی ہدایت کیں۔قبل ازین تحصیل بٹگرام میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی حکومت کے احکامات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام عمر خان کی سربراہی میں بی ایچ یو پھگوڑہ میں ریونیو دربار کاانعقاد کیاگیا۔ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ مال سے متعلق مسائل کا فوری حل موقع پر نکالا گیا۔ جسمیں فرد کااجراء،ڈومیسائل اجراء،پراپرٹی سرٹیفکیٹ کااجراء،انکم سرٹیفیکیٹ،ریونیوریکارڈ کی چیکنگ،رجسٹری اوردرستگی ریکارڈ شامل تھے۔ریونیو دربار میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شکیل اکبر،تحصیلد عمارخان،ڈسٹرکٹ قانونگو، پٹواریان، ریونیو عملہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ ہماری ترجیح عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہے، ہم آئیندہ بھی اسی طرح کے دربار کا انعقاد کریں گے تاکہ عوام اور سرکاری عہدہ داروں میں فاصلے کم سے کم ہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں