0

عمران خان نے اپنے چار سالوں میں جھوٹے الزامات کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں کیا،امیر مقام

سوات (مانند نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور اور قومی ورثہ ثقافت انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ اے پی ایس واقعے کی آٹھویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پوری قوم کو ایک دفعہ پھر دہشت گردی کیخلاف عہد کرنا چاہئے، نواز شریف نے APS واقعے کے بعد پوری قوم کو اکٹھا کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی ان کی لیڈر شپ میں ملک میں امن و امان اور معاشی استحکام آئے گا، خیبر پختونخوا کے عوام کو ایک جھوٹے لیڈر کا ساتھ نہیں دینا چاہئے جنہوں نے 9سال خیبر پختونخوا کے عوام اور چار سال مرکز میں پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا، صوبائی اور مرکزی حکومت کے ہوتے ہوئے 4 سالوں میں عالم گنج اور دکوڑک کے پل نہیں بنا سکے، فضاگٹ کا روڈ نہ بنا سکے کس منہ سے عوام کے پاس جائینگے انشاء اللہ بہت جلد گیس کے منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کرائینگے، چار باغ کا نادرا دفتر میرا منصوبہ تھا آج خوشی ہو رہی ہے کہ ماڈل دفتر قائم کر دیا اور اس کے ساتھ منگلورسوئی گیس ٹی بی ایس اور فیڈر کا بھی افتتاح کیا۔وہ منگلور، چار باغ میں TBS گیس، بجلی فیڈر مالم جبہ منگلور اور چار باغ نادرا دفتر کے افتتاح کے بعد چار باغ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نے اپنے چار سالوں میں جھوٹے الزامات کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں کیا اور جاتے جاتے تحفے میں حرم شریف کی گھڑی چوری کرکے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ایک طرف خیبر پختونخوا حکومت کہتی ہے کہ تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہے جبکہ دوسری جانب مارچ اور دھرنوں پر صوبے کے اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ان سب کو اس کا حساب دینا ہو گا اب پاکستان کے عدالتوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کورٹ سے بھی ہماری لیڈر شپ کی بے گناہی ثابت ہو رہی ہے لندن کے اخبار کی معافی مانگنا بڑی بات ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں