0

سوات آٹابحران اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری

سوات(مانند نیوز)سوات آٹابحران اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری، نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہروں میں لوگوں کی بھرپور شرکت، شدید نعرہ بازی، مہنگائی کنٹرول کرنے اورآٹابحران پرقابوپانے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوات میں کمرتوڑمہنگائی اورآٹا بحران کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آگئی، نشاط چوک مینگورہ ایک بارپھراحتجاجی مظاہروں کامرکز بن گیا، سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے حکمرانوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور آٹا بحران ختم کرانے اورمہنگائی کنٹرول کرنے کامطالبہ کیا، مظاہرے سے دیگرکے علاوہ ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیدریشن کے صدر عبدالرحیم، سابق صوبائی وزیرواجدعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آٹا حصول کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں جبکہ کمرتورمہنگائی نے لوگوں سے ان کے جینے کاحق بھی چھین لیاانہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اورآٹا بحران کی وجہ سے شدید مشکلات کاشکار ہے، انہوں نے مطالبہ کہاکہ کمرتوڑ مہنگائی پر قابوپانے اورآٹا بحران ختم کرنے کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھاکر عوامی تشویش کوختم کیاجائے، اس موقع پر مظاہرے میں شریک لوگوں نے شدید نعرہ بازی کی، جے یوآئی کے زیراہتمام بھی نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، جس میں جے یوآئی کے کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر جے یوآئی کے رہنماء اعجاز خان اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کمرتوڑمہنگائی اورآٹابحران کیوجہ سے شدید مشکلات کاشکارہے۔ لیکن ذمہ داروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیارکررکھی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالت میں خودکو عوام سے رنگ نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ جے یوآئی عوام کیساتھ ہیں اورعوام کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے انہوں نے مہنگائی قابوکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں