0

گاڑیوں کے سی این جی سلنڈرز میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے، علی شیر خان خلیل

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے سی این جی سلنڈرز میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور کسی بڑ ے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد پر موصول شکایت پر عملدرآمدکر تے ہو ئے  اسی سلسلے میں مری روڈ پر این جی گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے والی گیس ایجنسی سیل.گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان نے ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد پر موصول شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے مری روڈ پر گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے پر ایک گیس ایجنسی کو سیل کیا۔ گاڑیوں میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گاڑیوں میں ایل این جی گیس کے استعمال سے اجتناب کریں تا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔ شہری اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553قبل ازین انہوں نے انڈر ٹریننگ ریونیو افسران کے ہمراہ مارکیٹ چیکنگ اور پرائس لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنا تے ہو ئے پرائس کنٹرول کے حوالے سے شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی َایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے ریونیو افسران اور ریونیو ٹیم کے ہمراہ دھمتوڑ قبرستان تجاوزات کے حوالے سے جگہ کا معائنہ کیا اور تجاوزات پر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کیے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں