0

ایبٹ آباد ، حکومت کاعوام کو ماہ رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز)حکومت کی جانب سے عوام کو ماہ رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد کے ہمراہ رمضان بازار ایبٹ آباد اور مختلف ایریا میں نوٹیفائیڈ ڈیلرز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے لیے قائم پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام پوائنٹس پر سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر، فوڈ کنٹرولر کو منظم طور پر شہریوں، مرد و خواتین کو باآسانی آٹے کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔مفت آٹا پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد موقع پر تصدیق کے بعد ضلع بھر میں قائم 156 رجسٹرڈ ڈیلرز سے 10 کلو گرام کے 3 تھیلے حاصل کر سکتے ہیں۔شہری مفت آٹے کے لیے اپنی اہلیت جاننے کے لیے مرستیال ایپ ڈاؤن لوڈ کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔https://play.google.com/store/apps/details?id=kp.pmru.marastyalاس کے علاوہ شہری 8171 پر بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کر سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں پوائنٹس کا معائنہ اور لوگوں کے مسائل کو موقع پر حل یقینی بنائیں گے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں مندرجہ زیل نمبرات پر مطلع کریں۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد: 09929310326

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں