0

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن سے عوام کو صاف اور شفاف نظام میسر ہورہے ہیں، ظہور احمد

پشاور (مانند نیوز) غیر سر کاری تنظیم بلیو وینز کے ظہور احمد ظریف خیل نے کہا ہے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے قانون حکومت کا ایک بہت بڑا کارنامہ تھاجس سے عوام کو صاف اور شفاف نظام میسر ہورہے ہیں اور عوام کی خدمات تک رسائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال مردان میں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ایوا الائنس کے تعاون سے عدل اور انصاف سب کیلئے کے حوالے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سیمینار سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند،نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کوارڈنیٹر رضوان اللہ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اسماعیل خان،ضلعی مصالحتی کمیٹی مردان کی خاتون ممبر نصرت آرا،اے ڈی سی کے نمائندے الطاف خان اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف خان نے خطاب کیا۔مقررین نے سمینار کے شرکاء کو اس قانون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ صوبائی حکومت نے 2014میں پاس کیا تھا یہ صوبائی حکومت کا انقلابی قدم تھا تاکہ عوام کو بہتر طرز حکمرانی میسر آسکے ، عوام کو چاہیے کہ اپنے مسائل کے بارے میں رہنمائی اور مقررہ وقت میں خدمات تک رسائی کیلئے ہر ضلع میں تعینات مانیٹرنگ افسران سے رابطہ کریں ، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا بنیادی مقصد سرکاری خدمات کی فراہمی میں عوام کی رہنمائی ، تکالیف کا ازالہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو پابند کرنا ہے کہ وہ عوام کو مطلوبہ خدمات کی بروقت اور شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں