0

قومی اسمبلی کے لئیے چیرمین مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے این 42 پر الیکشن لڑنے کے اعلان

جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) قومی اسمبلی کے لئیے چیرمین مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے این 42 پر الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد جنوبی وزیرستان اپر سے صوبائی اسمبلی حلقہ Pk.109 پر قبائلی صحافی قبائلی اضلاع کے سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر نظر رکھنے والے نوجوان تجزیہ نگار ملک حیات اللہ محسود کو پارٹی ٹکٹ دے دیا اور جنوبی وزیرستان لوئر سے صوبائی اسمبلی حلقہ PK.110 پر قبائلی رہنما ملک انور سلیمان خیل کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ پارٹی ٹکٹ دینے کے موقع پر مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چئیرمین حاجی صادق خان اچکزائی کا کہنا تھا کہ میں NA.42 پر خود الیکشن کمپین کے لئے جلد ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان سمیت اپنے حلقے وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کروں گا۔ پارٹی دفتر کے افتتاحی پروگرامات اور شمولیتی پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ وزیرستان کے نوجوانوں اور عوام سے اپیل کرتا ہو کہ وزیرستان سے مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب بنائے امید کے آخری دروازوں کو بند نہ کریں۔ مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے امیدواران وزیرستان کے عوام اور نوجوانوں کے لئیے امید کے آخری دروازیں ہے ان دروازوں کو بند نہ کریں بالکہ جنوبی وزیرستان اپر سے ملک حیات اللہ محسود اور جنوبی وزیرستان لوئر سے ملک انور سلیمانخیل کو کامیاب بنانے کے لئیے بھرپر کردار ادا کریں۔وزیرستان دورے کے حوالے سے میں جلد اپنا شیڈیول جاری کروں گا۔وزیرستان کے لوگوں کی محبت کودیکھتے ہوئے NA.42 پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا کوئی بھی طاقت مجھے وزیرستان میں الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی اور ہر صورت میں بھرپور انداز کے ساتھ نہ صرف الیکشن میں حصہ لونگا بالکہ NA.42 پر ذاتی کمپین کے ساتھ ساتھ مظلوم اولسی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئیے منظم حکمت عملی اور پوری قوت کے ساتھ تمام تر وسائل بروئے کارلاکر کامیاب بنانے کے لئیے ہر ممکن کوشش کروں گا امید کرتا ہو کہ وزیرستان کے نوجوانان اور عوام مجھے مایوس نہیں کریں گی۔وزیرستان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ میں نے انور خان سلیمان خیل کے دعوت پر وزیرستان کے عوام کی محبت کو دیکھتے ہوئے کیا تھا۔ وزیرستان کے نوجوانوں کی محبت اور مجھے الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کرنے والے سیاسی رہنماوں کو شکست دینے کے لئیے اب میں نے تہیہ کرلیا کہ ہر صورت میں وزیرستان سے الیکشن لڑوں گا اور جنوبی وزیرستان کے الیکشن پر پوری توجہ دوں گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں