0

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

کوہاٹ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے محکمہ خوراک اور تاجر ایسوسی ایشن سے باہم مشورے و مذاکرات کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تاکہ عوام الناس کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ تاجر حضرات سے گزارش ہے کہ دوکانوں میں مذکورہ نرخنامے کے موجودگی اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل اشیاء کی قیمتیں مقرر کئے گئے ہیں۔چااول سیلہ کائنات فی کلو 295 روپے، چاول کرنل سیلا نمبر1فی کلو 290 روپے،چاول سیلا نمبر2فی کلو 230 روپے،چاول باسمتی نمبر1فی کلو 310 روپے،چاول باسمتی ٹوٹا فی کلو210 روپے ،چاول اری فی کلو 150 روپے،چنا سفید نمبر1 (9mm) فی کلو 350 روپے،چناء سفید نمبر2 (8mm)فی کلو 310 روپے،چناء سفید نمبر2 (7mm)فی کلو 280 ،دال چناء نمبر1فی کلو 255 روپے، دال چناء نمبر2 فی کلو 170 روپے،سالن مصالحہ فی کلو750 روپے، دال مسورفی کلو 305 روپے،مالکہ مسورفی کلو 305 روپے، لوبیا وطنی فی کلو 400 روپے،لوبیا تاجکی فی کلو 400 روپے، دال ماش دھوتی نمبر1فی کلو 520 روپے،دال ماش قورمی چھلکا فی کلو 480 روپے،دال مونگ دھوتی فی کلو275 روپے، بیسن دال چناء نمبر1فی کلو 255 روپے، بیسن دال چناء نمبر2فی کلو 205 روپے،میدہ فی کلو 160 روپے، سوجی فی کلو160 روپے،کیناء چائے نمبر1فی کلو 1600 روپے،سپیشل مٹھائی A کلاس فی کلو700 روپے،مٹھائی B کلاس فی کلو 450 روپے،ڈبل روٹی سادہ 700 گرام 170 – 160 روپے،چائے دودھ پتی40روپے فی کپ،چائے سادہ30 روپے فی کپ،سموسہ فی عدد 20 روپے،پکوڑا فی کلو450 روپے،تندوری روٹی 120 گرام20 روپے،تازہ مچھلی فی کلو 450 روپے،مچھلی فرائی فی کلو650 روپے،گوشت بڑا فی کلوبھینس700 روپے، گوشت بڑافی کلوبچھڑا740 روپے،چھوٹا گوش فی کلو1700 روپے،دودھ170 روپے،دہی فی کلو180 روپے اورچپلی کباب فی کلو650 روپے ہیں۔دریں اثناء کوہاٹ ڈویژن کے دیگر اضلاع ہنگو،اورکزئی اور کرک کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں اپنے اپنے اضلاع میں اسی نوعیت کے نرخاموں کا اعلامیہ جاری کیاگیاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں