0

چپری روڈ پر جمع شدہ ملبہ ہٹا کر روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا

ضلع خیبرتحصیل جمرود چپری روڈ پر گزشتہ ایک سال سے بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ سے ملبہ جمع ہونے سے روڈ بند تھا جس سے مقامی مکینوں کو سخت مشکلات درپیش تھے انہوں نے تحصیل چیئرمین اور متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی درخواستیں دی لیکن اس حوالے سے کسی نے اقدامات نہیں اٹھائے اور اب ضمنی الیکشن کے بعد مقامی مکینوں نے پھر روڈ سے ملبہ ہٹانے کے لئے آواز اٹھائی تو مقامی مکینوں کی شکایات پر وی سی 3 چپری چیئرمین حسین زادہ اور پی ٹی آئی خیبرکے رہنماء الحاج سید غواث آفریدی کی درخواست پر ایم پی اے پی کے 70 سہیل آفریدی نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے علاقہ چپری روڈ جس پر گزشتہ ایک سال سے بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ سے جمع شدہ ملبہ کی وجہ سے جگہ جگہ پر بند تھا کو ٹریکٹر بھیجوا کر روڈ کو صاف کر دیا ہے جس کے بعد سے گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی اور مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر پڑ گئی۔علاقہ چپری کے عوامی حلقوں نے وی سی چیئرمین حسین زادہ، الحاج سید غواث آفریدی اور ایم پی اے پی کے 70 سہیل آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں