0

اورکزئی ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی سربراہی میں امن جرگے کا انعقاد، 3 ماہ کیلئے امن تیگہ رکھ دیا گیا

اورکزئی (مانند نیوز)ضلع اورکزئی کے علاقہ بلند خیل اور ضلع شمالی وزیرستان کے مابین زمینی تنازعہ پر دونوں اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس اور علاقہ مشران پر مشتمل قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع اورکزئی سے اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی امتیاز علی شاہ جبکہ ضلع شمالی وزیرستان سے اسسٹنٹ کمشنر میر علی ڈاکٹر صادق علی اور ڈی ایس پی سپین وام سمیت دونوں اضلاع کے مشران نے شرکت کی۔ جرگے نے قبائلی روایات کے مطابق 3 ماہ کیلئے امن تیگہ رکھتے ہوئے ہوئے دونوں فریقین کو اس بات کا پابند بنادیا کہ متنازعہ زمین پر جو تعمیراتی کام ہوا ہے اس کو ضلع اورکزئی اور ضلع شمالی وزیرستان کے انتظامیہ اور پولیس کی موجودگی میں مسمار کردیا جائیگا اور آئندہ کیلئے کوئی تعمیراتی کام یا مداخلت نہیں کی جائیگی کوئی بھی فریق ایک دوسرے کے خلاف قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا، اگر کسی فریق کو خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو مخالف فریق اپنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دینے کا پابند ہوگاکوئی بھی فریق مندرجہ بالا نکات کی خلاف ورزی نہیں کریگا، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فریق کو قصوروار ٹھہرایا جائیگا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے مذکورہ اراضی کے تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی تھی جس میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اورکزئی اور شمالی وزیرستان کے انتظامیہ نے جرگے کا انعقاد کیا جس کا دونوں جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں