0

افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ” پارٹی” کا استعمال جرم قرار

کابل(مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ ”پارٹی ”کا استعمال بھی جرم قرار دے دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لفظ پارٹی کا استعمال جرم ہے۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی ہے اور پارٹی کا لفظ استعمال کرنا بھی طالبان قانون کے تحت جرم ہے۔ عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ یہ لفظ وزارت انصاف کے تحت گزشتہ برس ہی غیر قانونی قرار پایا تھا، پارٹیوں کی اس نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی اعتبار سے سیاسی جماعت یا حزب کا نام لینا ایک جرم ہے، جب فتح آئی تو جس کو نظام اچھا لگا تووہ رک گیا جسے پسند نہیں آیا وہ مختلف راستوں سے نکل گیا۔ یاد رہے کہ 15 اگست 2021 کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان نے اقتدار حاصل کرلیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں