0

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ جونی میلہ میں سکول کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

وانا (سیدالرحمن وزیر ) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ جونی میلہ میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول کئ سالوں سے ویران پڑا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ ذرائع کے مطابق سکول کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کھنڈرات کا شکل اختیار کیا ہے، سکول کے اساتذہ سمیت پوری عملہ عائب ہیں ۔ سول انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی عدم دلچسپی سے علاقے کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریکی کیطرف جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سکول 1992 سے قائم ہوا ہے، اس سکول میں تین اساتذہ کرام کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی استاد ڈیوٹی پر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسرز کو ماہانہ رشوت ملتے ہیں جس کیوجہ سے ان کو کوئی شکایت نہیں، یہ تینوں حضرات پچھلےکئی سالوں سے سکول نہیں آئے نہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومتی رجسٹر میں یہ حضرات ہر روز حاضر ہوتے ہیں۔ ایجوکیشن آفیسر سے ہمیں کئی بار شکایت کی، لیکن ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں موصول نہیں ہوا ہے ۔ علاقائی عمائدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں سے اپنی نظریں ہٹائی ہیں، جس کے باعث غریب غریب ہوتا جارہا ہے، جسے علاقے میں روزگار کے مواقع ناپید ہوجاتے ہیں اور لوگوں میں مایوسی پھیل جاتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، وزیر تعلیم، ایجوکیشن سیکرٹری، منتخب نمائندوں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے اپیل کی ہے کہ اس سکول کو بحال کرنے میں ہماری تعاون فرمائیں اور مستقبل کے معماران ملت کے بارے میں ضرور سوچیئں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں