0

سعودی عرب، رشوت خوری اور اختیارات کے غلط استعمال پر 146 سرکاری اہلکارگرفتار

ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں نگرانی اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی نزاہہ نے رشوت خوری اور اختیارات کے غلط استعمال کرنے پر 146 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔نزاہہ نے مارچ میں 239 ملزموں سے متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات میں تفتیش کی۔ مقدمات میں رشوت خوری، اختیارات کا غلط استعمال، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے جرائم شامل تھے۔وزارت داخلہ اور دفاع سمیت آٹھ سرکاری اداروں کے 146 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ وزارتِ انصاف، وزارتِ نیشنل گارڈ، تعلیم، صحت، میونسپلٹی و دیہی امور اور زکو و ٹیکس کے محکموں کے ملازمین بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل تھے۔ نزاہہ نے گرفتار کئے گئے متعدد افراد کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا۔ نزاہہ کے بیان کے مطابق مارچ کے دوران سلامتی کے تحفظ، شفافیت کے اصول کی پاسداری اور مالی اور انتظامی بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے لگ بھگ 1657 واقعات کی نگرانی کی گئی۔ گزشتہ ماہ نزاہہ نے 3209 نگرانی کی کارروائیاں کرکے 288 مشتبہ افراد سے تفتیش کی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں