0

سی ٹی او کا ایف ایم ریڈیو 88.6، یوٹیوب وفیس بک پر عوام سے رابطہ

پشاور(مانند نیوز) چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا ایف ایم ریڈیو 88.6 عوام اور ٹریفک پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے جس کے ذریعے عوام کو کلیئر سڑکوں اور ٹریفک نظام سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے تاکہ عوام بروقت منزل مقصود تک پہنچیں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے انہیں سفری سہولیات فراہم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایف ایم ریڈیو 88.6، یوٹیوب اور فیس بک پر عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایف ایم ریڈیو اور سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد اس سے استفادہ کرنے سمیت اس کو سراہا جا رہا ہے جو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اہم کامیابی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا کہ محکمے کی جانب سے سوشل میڈیا کے تمام ویب سائٹس کو فعال کیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹریفک نظام سے متعلق ہر پندرہ منٹ بعد شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ کلیئر سڑکوں پر سفر کر سکیں اور انہیں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ جس کے ٹریفک نظام کی بہتری میں خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں جس کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشنز سے ٹریفک کا نظام بہتر ہو گیا ہے جس کا سلسلہ مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فٹ پاتھوں سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ اس سے شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اب شہری بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کے سلسلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے باقاعدہ ٹریفک حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آکر اور ٹریفک قوانین سے متعلق انہیں آگاہی دی جائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ٹریفک عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کو ہی سفری سہولیات میسر ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں