0

ڈاکٹر امجد علی نے بارشوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کردئیے

ؓبریکوٹ(مانند نیوز)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بارشوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کردئیے۔حالیہ بارشوں نے عموماً صوبہ خیبر پختون خوا اور عموماً پی کے 7میں بہت سے نقصانات کئے۔سب ڈویژن بریکوٹ میں گذشتہ بارشوں میں دو افراد جبکہ حالیہ بارشوں میں کچے گھر گرنے کی وجہ ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔جاں بحق اور زخمیوں افراد میں چیکوں کے ذریعے 33لاکھ روپے تقسیم کردئیے گئے اس کے علاوہ بھی ان کے ساتھ دیگر مد میں تعاون کیا گیا ہے اور ہم متاثرین بارش کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنربریکوٹ کے دفتر میں متاثرین بارشوں میں چیک تقسیم کردئیے اس موقع پر تحصیل چیرمین کاشف خان،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ،ٹی ایم او بریکوٹ انور سادات،نائب تحصلیدار سید باچہ کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ حالیہ بارشوں نے سب ڈویژن بریکوٹ میں بڑی تباہی مچا دی ہے قیمتی جانوں کے ضیاء ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر کھڑی فصلیں،باغات کے علاوہ دیگر نقصانات ہوچکے ہیں۔قدرتی آفات کے ساتھ انسان کچھ نہیں کرسکتا مگر ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرین بارشوں کی ہر ممکن مد د کی جائے گی اور انہیں کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے بریکوٹ میں جانبحق ہونے والے دوا خان کے لواحقین میں تیرہ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا جس میں اس کے علاوہ گھر کے پانچ افراد بھی زخمی ہوئے تھے اس میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا تھا۔اس طرح علاقہ شموزئی میں دو افراد کے جانبحق افراد کے لواحقین میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ہم خالی نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرکے دکھایا اور انشاء اللہ متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں