0

نوشہرہ پولیس کا سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ماہ اپریل 2024میں کامیاب کاروائیاں

پبی (مانند نیوز ) نوشہرہ پولیس کا سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ماہ اپریل 2024میں کامیاب کاروائیاں۔185 منشیات فروش، 232 مجرمان اشتہاری، 25 ہوائی فائرنگ کرنے والے گرفتار۔ 128.3 کلو گرام چرس،23.2 کلوگرام آئس،21 کلاشنکوف، 265 پستول برآمد۔کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری و ساری رہے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف ماہ اپریل 2024 میں بھر پور کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔ قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 232 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ 21 کلاشنکوف،22 بندوق،265 پستول،2843 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے گئے۔قوم کے معماروں کا مستقبل تاریک کرنے والے ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 185 منشیات فروشوں سے معاشرہ پاک کرکے پابند سلاسل کییگئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 128.3 کلوگرام چرس,23.2 کلوگرام آئس اور 2.09 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتیہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اْٹھائے جائیں۔ منشیات جیسے لعنت سے عوام کو چھٹکارا دلاکر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ کیا جائے۔اشتہاریوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ہوائی فائرنگ ایک قبیح عمل ہے،ہوائی فائرنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں