0

تمام سرکاری محکمے/ادارے مقررہ مدت میں عوامی خدمات کی فراہمی کے پابند ہیں،انچارج کمشنر آر ٹی ایس

کوہاٹ (مانند نیوز )عوامی خدمات تک رسائی کمیشن خیبرپختونخوا نے ضلع کوہاٹ میں آرٹی ایس کمیشن ایکٹ کے تحت نوٹیفائیڈ سروسز کے حوالے سے آگاہی نشست کا انعقاد کیا جس میں انچارج کمشنر آرٹی ایس خیبر پختونخوا جج محمد عاصم امام، کمشنر آرٹی ایس ذاکر حسین آفریدی، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شہر یار قمر، صحت، تعلیم، بلدیات، خوراک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ انچارج کمشنر آرٹی ایس نے شرکاء کو آر ٹی ایس ایکٹ اور اس کے نوٹیفائیڈ عوامی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ نشست میں آرٹی ایس کمیشن کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات، آگاہی مہم اور دیگر اقدامات تفصیل کے ساتھ زیرِ بحث آئے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پر انچارج کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے/ادارے عوام کو سرکاری خدمات مقررہ مدت میں دینے کے پابند ہیں اس لئے وہ عوام کی سہولت کیلئے خدمات سے متعلق تمام تر معاملات پر خصوصی توجہ دیں اور ضلعی و تحصیل سطح پر عوام کی سہولت کی خاطر آسانیاں پیدا کریں۔انچارج کمشنر نے واضح کیا کہ جو محکمہ یا ادارہ حکم عدولی کرے گا تو اس کے ذمہ دار حکام کو آرٹی ایس ایکٹ کے تحت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں