0

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کے آفیسر کا پاسپورٹ آفس ایبٹ آباد کا انسپکشن

ایبٹ آباد (مانند نیوز ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کا صدرتی حکم نامے 1983 کے آرٹیکل 17 کے تحت وفاقی محتسب کے کمشنر IRD جناب صلاح الدین صاحب نے پاسپورٹ آفس ایبٹ آباد کا اچانک انسپکشن کیا اور وہاں پاسپورٹ آفس کے حصول کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ صلاح الدین نے ریجنل پاسپورٹ آفس کے انچارج جناب ارشاد افریدی سے سائلین سے سہولیات کے حوالے سے استفسار کیا اور ان کو عوام کو میسرسہولیات میں مزید بہتری لانے اور ان کی داد رسی کے لئے ہدایات دیں اس کے علاوہ معذور اور بزرگ افراد کو ترجیحی بنیادوں پہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے کمشنر IRD صلاح الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی اور صوبائی محکموں میں معائنہ ٹیمیں اسی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عوام الناس کو سہولیات اور ان کی داد رسی فوری طور پہ کی جائیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ کے انچارج عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب غریب لوگوں کی عدالت کے طور پر معروف ہے جو عوامی مسائل کے حل میں ہراول دستہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لئے بھی مختلف پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ہیں تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات وفاقی محتسب کے مجاز افسران کو پیش کر سکیں۔ اسی ضمن میں 13 مئی کو تحصیل ہال اوگی ضلع مانسہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جناب عبدالغفور بیگ صاحب نے مزید کہا کہ کھلی کچہریاں عوام الناس کے مسائل حل ہونے میں آسانیاں فراہم کر رہا ہے۔ لہذا عوام الناس اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے رابطہ کرکے مستفید ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں