0

پْر خطر حالات سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کیساتھ وشہرہ پولیس کا فرضی مشق

پبی (نما ئندہ ) پْر خطر حالات سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کیساتھ نبر ازما ہو نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے PSO آئل ڈپو تارو جبہ پبی میں نوشہرہ پولیس کا فرضی مشق(موک ایکسرسائز) کا انعقاد کیا ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرنو شہرہ محمد اظہرخان کی خصوصی احکامات پر کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں اْس کا کم وقت میں مضبوط اعصاب کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے فرضی مشق کا سلسلہ جاری ہے۔عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی کی سربراہی میں نیاز محمد ایس ایچ اواکبرپورہ مقامی پولیسی،RRF کے دستوں،1122کے اہلکاروں نے فرضی مشق میں حصہ لیا۔فرضی مشق میں خطرے والے مقام تک جلد از جلد پہنچنے اور یرغمال عملے کو بازیاب کراکر کلئیر کرانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔فرضی مشق کے انعقاد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرنو شہرہ محمد اظہرخان نے کہا کہ فرضی مشقوں کے انعقاد کا مقصد مزاحمت کاروں کو زیر کرنے کے تدابیر کیساتھ ساتھ کسی بھی نا خوشگوار وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں بہتر طریقے سے عوام کی حفاظت کرنا اور دْشمن کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے۔ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے اور سرکاری و نجی املاک کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔نوشہرہ پولیس کے جوان کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں