0

ڈیری فارمز سیکٹر کوآسان شرائط پر قرضے دینے کا فیصلہ

پشاور(مانند نیوز)ڈیری فارمز سیکٹر کوآسان شرائط پر قرضے دینے کا فیصلہ۔ قرضوں کی ادائیگی سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، صدر لائیوسٹاک ایسویشن آصف اعوان۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی  خصوصی ہدایت پر پشاور میں لائیو سٹاک فارمرز ویلفیر اسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تمام بینکوں کے سربراہان کی اہم میٹنگ خصوصی اجلاس ڈیری فارمرز کے لئے آسان شرائط اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرضے فراہم کرنے کا عزم ڈیری سیکٹر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا۔لائیو سٹاک فارم ویلفیر اسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تمام بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے دینے کا  فیصلہ، ڈیری سیکٹر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ایسوسیشن کا مشن ہے۔ بینکس میںUBL, BAHL, Habib Metro, Bank of Khyber Sindh Bank, Bank Islami, Bank of Panjab, Meezan Bank,ZTBL, National Bank of Pakistan شامل ہیں لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے  صوبائی صدر آصف عوان  حاجی فواد خان سیکرٹرانفارمیشن، حاجی امداد خان ،صدر فریش ملک ایسوسی ایشن نائب صدر رانا نفیس  ،جنرل سیکریٹری ضیاء حسین، کبیر خان سیکرٹری کوآرڈینیشن، کامران خان ،مرتضیٰ خان اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر قاضی ضیا الرحمن صاحب شامل تھے۔اس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور فارمر خوشحال ہوگا۔ صدر ایسوسی ایشن آصف اعوان نے گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا اور تمام بینکرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈیری سیکٹر کافی  مشکلات کا شکار ہے ۔ فارمرز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ایسوسی ایشن کا مشن ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں