0

پشاور، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ، 9 ہزار 71 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر گزشتہ ماہ 9 ہزار 71 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی اور جرمانوں کی مد میں 9 لاکھ 7 ہزار سو روپے قومی خزانے میں جمع کئے جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی بعد ازاں ٹریفک عملے نے ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 9 ہزار 71 موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا جبکہ 9 لاکھ 7 ہزار سو روپے کے جرمانے عائد کئے جو قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں