0

شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے سے الودہ ماحول کوصاف وشفاف ماحول بنایاجاسکتاہے، ڈی پی اوہنگو

ہنگو (مانند نیوزڈیسک) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،شجر کاری  مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ  لینے سے الودہ ماحول کوصاف وشفاف ماحول بنایاجاسکتاہے۔درخت انسان دوست ہیں اورجنگلات میں اضافہ کیباعث بدلتے ماحولیاتی تبدیلیوں کیمنفی اثرات سیبچاجاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈاکٹرفصیح الدین،ڈی پی اوہنگو اکرام اللہ خان(PSP)اورڈپٹی کمشنر ہنگوکیپٹن ریٹائرڈسرمدسلیم اکرم  نیپولیس ٹریننگ کالج  ہنگو میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  تنویر احمد ڈویثزل فارسٹ افیسر نیر افضل خان اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگوداکٹرفصیح الدین اورڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان   نے کہادرخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،شجر کاری  مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ  لینے سے الودہ ماحول کوصاف وشفاف ماحول  بنایاجاسکتاہے۔قدرتی افات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شجر کاری مہم میں برھ چڑھ کرحصہ لیناہوگا۔انہوں نے کہا کہ الودہ ماحول سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت بھت زیادہ ہے۔درخت انسان دوست ہیں اورجنگلات میں اضافہ کیباعث بدلتے ماحولیاتی تبدیلیوں کیمنفی اثرات سیبچاجاسکتاہے۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگوڈاکٹرفصیح الدین اورڈی پی او ہنگواکرام اللہ خان نے ہنگوکے عوام اور شہریوں سے اپیل کی  کہ وہ بھی اس شجرکاری مہم میں بھرپور  حصہ لیکرگرین پاکستان میں اپنا حصہ ڈالے۔تقریب میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگوڈاکٹرفصیح الدین،ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو اکرام اللہ خان،ڈپٹی کمشنرسرمدسلیم اکرم،ایم پی اے شاہ فیصل  نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں شجر کاری مہم  کے سلسلے میں پودے بھی لگائے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں