0

الیکشن دھاندلی شروع، قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، شیخ رشید

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم 19جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوچکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں اور اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے نیب ترامیم ہوں تو مطلب الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے، قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی 50دن کی کارکردگی یہ ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ 12گھنٹے، پٹرول میں 60 روپے، گیس 45 فیصد، بجلی میں 9 روپے اور گھی میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ایک اور بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میری ناراضگی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کارکنان سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں، حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نہیں،عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں