0

یوم آزادی پرمحکمہ جنگلات پختونخواکے زیر انتظام تقریب

پشاور(نمائندہ مانند) آزاد اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنائیں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کرینگے۔تمام اہل وطن کو جشن آزادی پاکستان مبارک ہو،محمد عابد مجید سیکرٹری جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا

یوم آزادی کی مناسبت سے محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخواکے زیر انتظام مرکزی تقریب پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں انعقادکیا گیا۔ تقریب کا آغاز سیکرٹری جنگلات محمد عابد مجید نے پرچم کشائی اور پی ایف آئی کی ھدود میں پودا لگانے سے کیا۔ اس موقع پر پولیس بینڈ نے قومی ترانہ پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 14 اگست (یوم آزادی) کے موقع پر پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں پرچم کشائی کی دلفریب تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنگلات محمد عابد مجید نے پرچم کشائی کی اور مادر وطن کی سلامتی کے لئے اور ملکی امن و امان کے قیام کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ، ڈائریکٹر جنرل پی ایف آئی محمداکبر خان، چیف کنزرویٹر فارسٹ اعجاز قادر، چیف کنزرویٹر فارسٹ ہزارہ ریجن طعماسپ، چیف کنزرویٹر فارسٹ معقتدیٰ شاہ، گلزار رحمان کنزرویٹر فارسٹ، فضل الٰہی کنزرویٹر فارسٹ ضم شدہ اضلاع سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے،پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ یوم آزادی تقریب میں سکول اور کالج کے طلبا نے تقاریر، ملی نغمے اور خاکے پیش کئے۔

سیکرٹری جنگلات، خیبر پختونخوا محمد عابد مجید نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاكستان نے اپنے 75 سالہ سفر كے دوران کئی ایک چيلنجز كا سامنا كيا مگر ہم اپنی محنت،لگن ،قربانيوں اور باہمی تعاون سےکٹھن حالات ميں سرخرو ہوئے،ہم عالمی سطح پر ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کیلئے تاریخ کے سفر میں کٹھن رکاوٹوں سے سینہ سپر ہوئے ہیں، ملک کی آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد اور قائدین نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہے۔قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں