0

ٹمبرمرچنٹس ایسوسی ایشن کا ملاکنڈمیں مشترکہ اجلاس

درگئی  (مانند نیز ڈیسک) ٹمبرمرچنٹس ایسوسی ایشن درگئی،چکدرہ اورترنول راولپنڈی ٹمبربرادری کے رہنماؤں کادرپیش مسائل بارے درگئی ملاکنڈمیں مشترکہ اجلاس۔اجلاس کی صدارت ٹمبرایسوسی ایشن درگئی کے برزگ رہنماحاجی نسیم خان کررہے تھے جبکہ مہمان خصوصی صدرچکدرہ ٹمبرایسوسی ایشن حاجی محمددیارخان تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹمبرمرچنٹس ایسوسی درگئی کے صدرحاجی مستان شاہ، مکرم خان صباؔ،سابق صدرحاجی امیراعظم خان،حاجی امیرزمان خان،راولپنڈی ترنول ٹمبرایسوسی ایشن کے صدرحاجی سنگین خان،حاجی اسماعیل خان،حاجی عالمزیب خان،حاجی مومن خان،چکدرہ ٹمبرایسوسی ایشن کے صدرحاجی محمددیارخان،نعیم خان اوردیگرنے کہاکہ اس وقت ٹمبرکاروبارسے تعلق رکھنے والے تمام افرادانتہائی مسائل ومشکلات سے دوچاراورزبوں حالی کاشکارہے۔محکمہ فارسٹ کے اعلیٰ حکام اورناقص کارکردگی کیوجہ سے ٹمبربرادری کے لاکھوں کروڑوں سرمایہ ڈوبنے اوراچھاخاصہ کاروباردیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔مقررین نے ان تمام ترمسائل ومشکلات کی نشاندہی کی اوراسکے حل کیلئے مختلف آراہ پیش کی،انہوں نے کہاکہ ایک جانب محکمہ فارسٹ کی ملی بھگت سے ذاتی فوائدحاصل کرنے والے سرگرم عمل ہیں جواپنی تھوڑی بہت فائدے کیلئے ٹمبربرادری کے مشترکہ مفادات کوناتلافی نقصان پہنچارہے ہیں،انہوں نے خبردارکیاکہ آج کے بعدوہی مافیاکان کھول کرسن لیں جس کسی پرجہاں کہیں ایک روپے کی کرپشن اورہیراپھیری ثابت ہوئی توٹمبربرادری کے تمام ترنقصانات کی تلافی بھی وہی شخص یافرم اداکریگاجس کیلئے تمام یونینزسربراہان مشترکہ طورپرخدمات پیش کرینگے،انہوں نے حکومت وقت اورمحکمہ فارسٹ کے اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کیاکہ سرکاری ڈپوزسے چوری چکاریوں اورہیراپھیروں کاسلسلہ فوری طوربندکیا جائے بصورت دیگرانکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیاگیاجس کیلئے باقاعدہ طورپرٹمبرایسوسی ایشن درگئی، چکدرہ،ترنول راولپنڈی اوردیگرٹمبربرادری کاایک مشترکہ وفدچیف سیکرٹری،وزیرجنگلات،سیکرٹری خیبرپختونخوااوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے خصوصی ملاقاتیں کریگی اوراپنے تمام ترمسائل ومشکلات سے آگاہ کیاجائیگا۔انہوں نے اس بات کابھی اعادہ کیاکہ آج تک جتناسارانقصان ٹمبربرادری کوپہنچاہے وہاں پرمحکمہ فارسٹ کے اعلیٰ حکام،اہلکارران کیساتھ ساتھ ٹمبربرادری کے اندرموجودکالی بھیڑیوں نے بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی جنہوں نے اپنے وقتی مفادات اوردوپیسوں کے حصول کیلئے تمام ٹمبربرادری کونقصان پہنچانے کی پوری کوششیں کی ہیں لیکن آج کے بعدایساہرگزنہیں ہونے دینگے۔جہاں کہیں پراس قسم کے واقعات رونماہوئے تووہاں کی ٹمبرایسوسی ایشن کے اکابرین اپنے دیگرٹمبربرادری کیساتھ مشترکہ طورپراسکے خلاف آوازاٹھائیگی اورانہیں اس کاروبارسے نکال باہرکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ فارسٹ کے اعلیٰ حکام اوراہلکاران اپنی سرکاری تنخواہوں اوردیگرمراعات کیساتھ ساتھ ماہانہ لاکھوں روپے ان ٹمبرمنڈیوں سے بٹورتے ہیں لیکن مجال ہے کہ اس زبوں حالی اورتباہ حالی انہیں نظرآجائیں،اگرکوئی کاروباری حضرات اپنے مسائل ومشکلات پیش بھی کریں اورکرپشن کے دروازے بندکرنے کیلئے آوازاٹھائیں تواس کوطرح طرح کے مسائل ومشکلات میں دھکیل کراپنے کئے پرپشیماں کیاجاتاہے لیکن آج تک کسی بھی ٹمبرکاروباری کے فریادپرمحکمہ مذکورہ نے کوئی شنوائی نہیں کی اورنہ دادرسی کی۔انہوں نے خبردارکیاکہ محکمہ فارسٹ کے اعلیٰ حکام،اہلکاران اورٹمبربرادری میں موجودکالی بھیڑیئے اپناقبلہ درست کریں بصورت دیگرتمام ٹمبربرادری یک آوازہوکر اپنے جائزحقوق کیلئے آخری حدتک جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں