0

بابر اعظم دوبارہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بابر اعظم وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔قومی کرکٹر بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو 23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں