0

ایپکا نے وفاقی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دی

پبی (مانند نیوز)ایپکا نے وفاقی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دی۔IMF کی ایماء پر ملازمین کی پنشن کموٹیشن اور لیوانکشمنٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔وفاقی حکومت کے خلاف اپریل کے آخر میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کلرکوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ملک کا خزانہ کرپٹ اشرافیہ اور کرپٹ بیوروکریسی نے دونوں ھاتھوں سے لوٹا۔اب ان کاسارا نزلہ ملازمین کے پنشن کموٹیشن،لیوانکیشمنٹ اور فیملی پنشن حتم کرنے پر گرا رہے ہیں۔ ملک کو دیوالیہ کرنے میں کلیدی کردار کرپٹ سیاست دانوں اور کرپٹ بیوروکریسی نے ادا کی ہے۔نچلے طبقے کے ملازمین بے تحاشہ مہنگائی اور یوٹیلٹیز بلز ادا کرنے کی سکت نہیں۔اوپر سے وفاقی حکومت ملازمین کے بچوں کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین رہے ہیں۔ایک سرکاری ملازمین اپنے زندگی کے 60 سال خون پسینہ ایک کرکے ادارے کے ترقی کیلئے قربان کر دیتی ہے۔لیکن جب پنشن کموٹیشن اور لیوانکشمنٹ لینے کا وقت جاتا ہے۔تو معمولی سی رقم ادا کرکے ملازم کو رحصت کیاجاتا ہے۔جو ظلم کے مترادف ہے۔وفاقی حکومت پنشن کموٹیشن اور لیوانکشمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں۔ورنہ اپریل کے آخر میں اسلام آباد پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دمادم مست قلندر ھوگا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں