0

ترکی اور یونان میں زلزلہ، 24 افراد چل بسے

 انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) ترکی اور یونان میں زلزلے کے باعث 24افراد چل بسے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے  ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 6 عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے 72 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے،ترکی میں 22افراد جاں بحق یونان میں 2افراد ہلاک ہو گئے اور سینکڑوں زخمی ہیں۔  استنبول کے گورنر نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ سونامی کی وارننگ کے بعد متعدد علاقوں میں سمندر کی سطح بلند ہونے کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ زلزلے کے بعد ترکی اور یونان نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی امداد پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق ایسے وقت میں ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی معاملے پر بہت زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یہ کشیدگی ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے دوران ہوئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد  22ہے جبکہ دو افراد یونان میں چل بسے ہیں 800افراد زخمی ہیں، یونان میں زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دو نو عمر شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی اور لڑکا شامل ہے۔ مدادی ٹیموں نے بحالی کا کام شروع کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہلخانہ کیساتھ ہیں، جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔ادھر زلزلے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوا۔ترکی کے وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے نوٹس لیا اور فوری طور پر شہریوں کی امداد کے لیے اداروں اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔دوسری طرف پاکستان نے ترکی کے صوبے ازمیر میں شدید زلزلے کا سن کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں