0

کرم پولیس نےمنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کرم (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم کرم پولیس کے انچارج ایس آئی زاہد حسین طوری نے پولیس نفری کے ہمراہ ٹل پاراچنار مین روڈ نزد شترا باغ کے قریب ایک خصوصی ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم اکرام اللہ ولد حبیب اللہ جان سکنہ ضلع لکی مروت کے قبضے سے کرولا موٹر کار گاڑی نمبرADS 727 کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 24000گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانہ اپر کرم پاراچنار منتقل کر دیا۔ملزم  چرس سرحدی علاقے سے اضلاع پایاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔تھانے میں ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ9D CNSA کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا۔ضلعی پولیس سربراہ ارباب شفیع اللہ نے (NET)ٹیم پولیس پارٹی کو کامیاب کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سے پاک کرم وژن کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے موت کے سوداگر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے ضلع کرم کے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کے خلاف اس خصوصی مہم میں ضلعی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں