اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علما،سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی،اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔