اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)فاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی۔موٹروہیکل ایگزامینر کے مطابق مفتی عبدالشکورکی گاڑی کی رفتار30 کلومیٹر جبکہ ٹکرمارنے والی ویگو کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی،مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ٹکرانے والی ویگوگاڑی کی رفتار 110 کلومیٹرتھی۔موٹروہیکل ایگزامینررپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مفتی عبدالشکورکی گاڑی کی رفتار30 کلومیٹرتھی،اسلام آبادشاہراہ دستورپرجائے حادثہ کے مقام پرگاڑی کی حد رفتار60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقررہے۔شاہراہ دستورپرجائے حادثہ کے مقام پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری کئے ہوئے تھے۔