اسلام آباد(مانند میڈیا)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ شہروں کی بہتر ترقی کیلئے نئے شہری حقائق کے مطابق انتظامی نظام تشکیل دینا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 14 برسوں کے دوران شہری رقبے میں تقریبا 25 فیصد اضافہ ہوا، 2012 سے 2026 کے دوران پاکستان کی شہری آبادی میں تقریبا 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے شہری پھیلا میں دوگنا اضافہ ہوا، اسلام آباد اور راولپنڈی کا شہری رقبہ 1.8 گنا بڑھ گیا، لاہور کے شہری پھیلا میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا، کراچی کے شہری پھیلا میں 14 برسوں کے دوران 40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پشاور کے شہری پھیلا میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور قصور کی آبادیاں ایک دوسرے سے مل گئیں،شیخوپورہ، مریدکے اور کامونکی بھی لاہور کے وسیع شہری پھیلا ؤکا حصہ بن گئے، جی ٹی روڈ کے ساتھ ایک بڑا شہری خطہ تشکیل پا رہا ہے، لاہور کا شہری پھیلا چار اضلاع تک پھیل چکا ہے مگر کوئی ایک متحدہ انتظامی ادارہ موجود نہیں، کراچی کا انتظام درجن بھر مختلف زمینوں کے مالک اداروں میں تقسیم ہے۔راشد لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کا انتظام تقریبا ایک دہائی سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز کے سپرد رہا، پاکستان کے شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں مگر حکومتی انتظامی ڈھانچہ پرانے نقشے پر قائم ہے، شہروں کی روشنیاں آپس میں مل گئیں مگر ریاستی انتظامی نظام متحد نہ ہو سکا۔