لاہور (مانند میڈیا)پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستان کو فروری 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم نے گزشتہ 17 ماہ میں ہوم گراؤنڈ پر مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے مئی اور جون 2025 میں بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا، جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم نے نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا، نومبر 2025 میں ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز بھی اپنے نام کی۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر دونوں فارمیٹس میں اپنی برتری ثابت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے